(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی حکام کی اجازت سے قابض فوج کی موجودگی میں مسجد اقصٰی میں مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوا بول کر مسجد اقصٰی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جبکہ صہیونی فوج نے جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوکراس کی حرمت کو پامال کیا اور فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ صہیونی آباد کار مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھومتے ہیں جہاں ان کے اور مسلمانوں کے درمیان بین الاقوامی احکامات کے مطابق حد بندی قائم کر دی گئی ہے تاہم صہیونی شر پسند عالمی قانعون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ان حدود میں داخل ہوکر فلسطینی عبادت گزاروں پر اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہیں اور انہیں زدوکوب کرتے ہیں۔