(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں آئے دن مزاحمتی گروہوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں اور پر تشدد کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں غزہ کے بچے خوف اور دہشت کا شکار ہوکر متعدد ذہنی امراض اور اعصابی تناؤ میں زندگی گزار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں 15 سالوں سے محصور غزہ کی پٹی میں عا لمی وبا کورونا وائرس کی پابندیوں اوراسرا ئیلی تنا زعہ کے نتا ئج میں صہیونی بربریت کےشکار فلسطینی بچوں کو نفسیاتی دباؤ سے با ہر نکا لنے کے لئے بٹرفلائی ایفیکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
فرا نسیسی فلاحی تنظیم کی جا نب سے منعقدہ فیسٹیول میں بچوں کے ہاتھوں سے بنی ڈرا ئنگز کے فن پاروں کی نما ئش کے ساتھ ساتھ سرکس اور تفر یحی پروگرام بھی ترتیب دیے گئے جس میں مقامی رہائشی فلسطینی بچوں نےبھر پور دلچسپی اور خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں آئے دن مزاحمتی گروہوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں اور پر تشدد کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں غزہ کے بچے خوف اور دہشت کا شکار ہوکر متعدد ذہنی امراض اور اعصابی تناؤ میں زندگی گزار رہے ہیں۔