(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مانچسٹر میں سیکڑوں افراد نے مقبوضہ فلسطین پر صہیونی ریاستی جبر اور اسلحہ ساز اسرائیلی کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے کمپنی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق مانچسٹر میں سیکڑوں شہریوں نے صہیونی ریاست اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی Elbit Systems Ltd کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیکٹری کو فوری طورپر بند کرنے کامطالبہ کیا، مظاہرین نے فلسطینیوں پر صہیونی ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے۔
واضح رہے کہ Elbit Systems Ltd اسرائیل میں قائم ایک بین الاقوامی دفاعی الیکٹرانکس کمپنی ہے جو پوری دنیا میں جنگی آلات کے پروگراموں کی ایک وسیع ترسیل میں مصروف ہے جس میں ایلبٹ سسٹمز اور اس کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں، ایرو اسپیس، زمینی اور بحریہ کے نظام، کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹر، انٹیلی جنس سرویلنس اور جاسوسی (C4ISR)، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام (UAS)، جدید الیکٹرو آپٹکس کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔ الیکٹرو آپٹک اسپیس سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر سویٹس، سگنل انٹیلی جنس (SIGINT) سسٹمز، ڈیٹا لنکس اور کمیونیکیشن سسٹمز اور ریڈیوز شامل ہیں۔