(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے فلسطینیوں پر اس وقت حملہ کیاگیا کہ جب وہ زیتون کی فروخت کے لیےاپنےملکیتی باغوں سے زیتون اکھٹا کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی آباد کاروں کے منظم گروہ نے رام اللہ کے شمالی گاؤں ترم سعیا کے باغوں میں کام کرتے فلسطینی کاشت کاروں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں کم سے کم 10 کاشتکاروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
زخمی ہونے والے فلسطینی باشندوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے فلسطینیوں پر اس وقت حملہ کیاگیا کہ جب وہ زیتون کی فروخت کے لیےاپنے باغوں سے زیتون اکھٹا کر رہے تھے۔