(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے بے گناہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع ابو دیس قصبے میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان یونس عطا اللہ کے گھر پر اس وقت چھاپہ مار کارروائی کی گئی جب سب گھر کے افراد سو رہے تھے۔
صہیونی فوج نے فلسطینی کے گھر میں گھس کر اسے بدترین تشدد کیا اور بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض فوج کی بے رحمانہ کارروائی کے خلاف یونس عطا اللہ کے خاندان اور اہل علاقہ کی جانب سے علاقے میں احتجاج کیا جارہا ہے دوسری جانب صہیونی فوج کےمختلف تفتیشی مراکز میں سے کسی بھی مرکز نے ابھی تک یونس عطا اللہ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے جس کے باعث اغوا ہونے والے فلسطینی کا خاندان کی اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اسرائیلی حراستی مراکز میں تلاش جا ری ہے۔