(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی فائرنگ کے جواب میں نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کی زد میں آکرکم سے کم 4 فوجی زخمی اور4 فوجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے یابود قصبے میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے دراندازی کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں اور صہیونی فورسز کے درمیان زبردست جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور قابض فوج کی جانب سے ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کے براہ راست فائر کیے گئے جس کا نشانہ بنتے ہوئے درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
صہیونی فوج کی فائرنگ کے جواب میں نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کی زد میں آکرکم سے کم 4 فوجی زخمی اور4 فوجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے البتہ 1 نوجوان کی شہادت کے بعد فلسطینیوں کے اس رد عمل سے صہیونی فوجی گاڑیاں علاقے میں مزید اندر داخل ہونے میں ناکام رہیں ۔