(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر محمود عباس نے قومی دھڑوں کے اس مشترکہ اجلاس میں بتایا کہ قومی یکجہتی کی حکومت اپنے شراکت داروں کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنائے گی اور فلسطین کے دونوں حصوں کو یکجا کرنے پر کام کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سےحکومت کی فلسطینی سیاسی دھڑوں بشمول تحریک حماس اور جہاد اسلامی سمیت عوام کے درمیان فاصلے کےخاتمےکےلیےقومی مکالمے اور مشاورت کے آغاز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
صدر محمود عباس نے قومی دھڑوں کے اس مشترکہ اجلاس میں بتایا کہ قومی یک جہتی کی حکومت اپنے شراکت داروں کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنائے گی اور فلسطین کے دونوں حصوں کو یکجا کرنے پر کام کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا یہ مشاورت غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ اس پر عائد 15 سالوں سے قابض صہیونی حکام کے احکامات سے جاری محاصرہ ختم کرانے پر کام کرے گی،ساتھ ہی اسرائیل کی استعماری یہودی آبادکاری اور فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و زیادتی کو روکنے کے لیے پوری دنیا کی قیادت ، بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل ، انسانی حقوق کی کونسل، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کو خطوط بھیجے جائیں گے۔