(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) علی شمخانی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے تہران کے جوہری پروگرام پر حملہ کیا تو اسے اپنی سوچ سے بڑھ کر جواب ملے گا اور یہ نقصان اربوں ڈالر میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایران کے اعلی سیکیورٹی عہدیدار علی شمخانی کی جانب سے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیل کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں پر عزم بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے تہران کے جوہری پروگرام پر حملہ کیا تو اسے اپنی سوچ سے بڑھ کر جواب ملے گا اور یہ نقصان اربوں ڈالر میں ہوگا۔
علی شمخانی کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب صہیونی ریاست کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ممکنہ حملے کے لیے اسرائیلی فوج کو تیار کرنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر منظور کیے گئے ہیں۔