(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ تشدد زدہ فلسطینی قیدیوں کو منظر عام پر آنے سے روک رہی ہے اور انہیں اپنے وکلا سے ملاقات پر بھی پابندیاں عائد کی جارہی ہے تاکہ دنیا کے سامنے صہیونی مظالم کا پر دہ فاش نہ ہو سکے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق تنظیم قیدی کلب نے گذشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض صہیونی زندان گلبوع میں غاصب جیل انتظامیہ نے قیدیوں پر حملہ کیا، جن کی تعداد تقریباً 90 بتائی جاتی ہے۔ .
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گلبوع جیل میں فلسطینی قیدیوں پر اپنا مکمل تسلط قائم کر نے کے لیے قیدیوں کو بد ترین سزائیں دی جارہی ہیں اور آئے دن ان پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اکثر قیدیوں کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے۔
قیدی کلب نے بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ تشدد زدہ فلسطینی قیدیوں کو منظر عام پر آنے سے روک رہی ہے اور انہیں اپنے وکلا سے ملاقات پر بھی پابندیاں عائد کی جارہی ہے تاکہ دنیا کے سامنے صہیونی مظالم کا پر دہ فاش نہ ہو سکے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست کی اسی گلبوع جیل سے گزشتہ ماہ ستمبر میں چھ فلسطینی قیدیوں نے فلمی انداز میں زیر زمین سرنگ کھود کر فرار حاصل کیا تھا تاہم ان فلسطینیوں کو قابض انتظامیہ نے ایک ہفتے کی دوڑ بھاگ کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیاتھا۔