(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کے کارکن کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48اجلاس کے موقع پر ایک ویب نار میں شرکت کرنے پر نامعلوم فون نمبروں سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن اونتو کو بھارتی سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے اس وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار جارہے تھے۔
قابض فورسز نے احسن اونتو کے ساتھ بد سلوکی برتتے ہوئے گاڑی سے اترنے کو کہا اور بلاجواز تلاشی کے بہانے ان پر تشددکیا ۔
بھارتی حکام کی جانب سے احسن اونتو کو ماضی میں بھی ان کی انسانی حقوق کی سرگرمیوں پرمتعدد بار ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے کارکن کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48اجلاس کے موقع پر ایک ویب نار میں شرکت کرنے پر نامعلوم فون نمبروں سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔