(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی برادری بے حس صہیونی حکمرانوں کے آگے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مظلوم و بے گناہ فلسطینی کوہر گزرتے دن موت سے قریب ہوتا دیکھ رہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بربریت کے شکار فلسطینی قیدی کاید الفصفوص اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتاری کے خلاف جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کے فیصلے پر 100 روز گزرجانے کے بعد بھی قائم ہیں اور اپنی رہائی تک اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ قابض زندانوں میں کاید الفصفوص ایک لمبے عرصے سے بغیر کسی جرم کے قید کاٹ رہے تھےاور ان کی انتظامی حراست میں کئی مرتبہ صہیونی عدالت کی جانب سے اضافے کے بعد فلسطینی اسیر نے اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف رہائی کے لیے 100 روز قبل احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کی تھی تاہم تاہم اقوام عالم کی جانب سے خاموشی کے باعث صہیونی عدالت سے قیدی کی رہائی کے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔