(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تمام عمر نسل پرستی کے خلاف اور آزادی کی جدجہد کرنے والے جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے مس یونیورس کے مقابلے کو اسرائیل میں منعقد کرنے پر افریقی ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
آنجہانی جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلاکے 47 سالہ پوتے نکوسے زویلولائل منڈلا منڈیلا نے ویڈیواور پکچرزشیئر ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں یہ سن کر شدید دھچکا لگا ہےکہ اس سال مس یونیورس کا مقابلہ اسرائیل میں ہونے جارہا ہے، ایک بیان میں عالمی سطح پر مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے منڈلا مینڈیلا نے رواں سال کی فاتح مس جنوبی افریقا سمیت سابقہ حسیناؤں سے بھی اپیل کی ہےکہ وہ فلسطینیوں پر نسل پرست اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات اور ان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجاً اس مقابلے کا بائیکاٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم ان کی زمینوں پر قبضے اور ان کے خلاف بے رحمانہ نسلی تعصب میں کوئی حُسن نہیں ہوسکتا ۔ منڈلا مینڈیلا نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات پر بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لالہ مسوین کو گذشتہ ہفتے روز کیپ ٹاؤن مس جنوبی افریقہ 2021 کا تاج پہنایا گیا، اور رواں سال دسمبر میں صہیونی ریاست اسرائیل میں منعقد ہونے والی مس یونیورس کی تقریب میں شرکت کےلئے مدعوکیا گیا ہے۔
View this post on Instagram