(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سویڈن اور اسرائیل کے تعلقات میں 2014 کے موسم خزاں میں زبردست کشیدگی دیکھی گئی جب سویڈن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا تھااور جب سے اب تک گذشتہ دس برسوں میں سویڈن کے کسی وزیر کا یہ فلسطین کا پہلا دورہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سویڈن کی وزیر خارجہ اینا لنڈے نے اس ہفتے کے آغاز سے اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیاجس میں انہوں نےاسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر خارجہ یائر لیپدس میت علیحدہ ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس ، وزیر اعظم محمداشتیہ اور وزیر خارجہ ریاض المالکی سے بھی بات چیت کی۔
سویڈش وزیر خارجہ نے محمود عباس سے ملاقات کے بعد کہا کہ میں صدر عباس سے مل کر سویڈن اور فلسطین کے مضبوط تعلقات کی تصدیق کرنے اور دو ریاستی حل کی طرف توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہوں تاہم فلسطینی اتھارٹی میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے اثرات فلسطینیوں کی امداد پر پڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کی کرپشن کی وجہ سے ہم فلسطینیوں کی معاشی ترقی کو مکمل طور پر سپورٹ نہیں کر سکیں گے کیونکہ اس وقت بڑے پیمانے پر کرپشن بلند ترین سطح پر ہے۔
واضح رہے کہ سویڈن اور اسرائیل کے تعلقات میں 2014 کے موسم خزاں میں زبردست کشیدگی دیکھی گئی جب سویڈن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا تھااور جب سے اب تک گذشتہ دس برسوں میں سویڈن کے کسی وزیر کا یہ فلسطین کا پہلا دورہ ہے۔