(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق اماراتی سفیر نے باضابطہ طورپر اماراتی ولی عہد کی جانب سے بینیٹ کو ابو ظہبی کے دورے کے دعوت دی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کے ترجمان کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کےاماراتی دورے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الحاجہ اور اسرائیل میں بحرین کے سفیر خالد الجلاھمہ نے نفتالی بینیٹ سے ملاقات کی اوراس موقعے پراماراتی سفیر نے باضابطہ طورپر اماراتی ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے بینیٹ کو ابو ظہبی کے دورے کے دعوت دی ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات کے دوران نفتالی بینیٹ نےامارات اور بحرینی سفیر سے دو طرفہ تعلقات اورعلاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے تعلقات طاقت ور ممالک کے ساتھ بڑھتے جائیں گے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔