(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آباد کار گروپوں کی شکل میں فلسطینی شہری علاقوں میں توڑ پوڑ کر تے ہوئے ان کی املاک کا نقصان کر تے ہیں جبکہ نہتے فلسطینیوں کو راستوں میں لوٹنا اور ان کو تشدد کر نا بھی معمول ہو تا جارہا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی آبادکاروںکی بڑھتی ہوئی شر انگیزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نےاپنے مذمتی بیان میں قابض ریاست میں فلسطینیوں پر کھلے عام مظالم اور حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں گرین فیلڈ نے زور دیا کہ قابض اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان آبادکاروں کا تشدد "امن کی راہ میں رکاوٹ” ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل زیتون کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے کے بعد آباد کاروں نے 1200 سے زائد زیتون کے درختوں کو تباہ کر دیا ہےجبکہ رواں ہفتے درجنوں آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں پر یوسف گاؤں (سلفیت کے شمال میں) پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی کاشت کار زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اآباد کار گروپوں کی شکل میں فلسطینی شہری علاقوں میں توڑ پوڑ کر تے ہوئے ان کی املاک کا نقصان کر تے ہیں جبکہ نہتے فلسطینیوں کو راستوں میں لوٹنا اور ان کو تشدد کر نا بھی معمول ہو تا جارہا ہے۔