(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فورسز نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پربھی پر تشدد کارروائیاں کرتے ہوئے کم سے کم 22 فلسطینی باشندوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دو درجن سے زائد کو گرفتار کیا گیا جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز کی جانب سے پر تشدد کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں قابض فوج نے دمشق گیٹ اور مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فورسز نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پربھی پر تشدد کارروائیاں کرتے ہوئے کم سے کم 22 فلسطینی باشندوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دو درجن سے زائد کو گرفتار کیا گیا جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔