(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے ابو زھرہ کی گرفتاری کے دوران سلوان میں ابو تایہ کالونی میں فلسطینی پرچم اتار پھینکے اور متعدد دکانوں کو سیل کردیاجبکہ فلسطینی دکان داروں کی اشیا لوٹ لیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ کی جانب سے الیوسفیہ میں فلسطینیوں کے قدیم مسلم قبرستان کی مسماری کرکے مدفون باقیات کی بےحرمتی کی تھی جس کے بعدآج قابض اسرائیلی فوج نے قبرستانوں کی نگران کمیٹی کے سربراہ مصطفیٰ ابو زھرہ کوبلا جوازحراست میں لیتے ہوئے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔
قابض فوج نے سلوان میں مصطفیٰ ابو زھرہ کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارکارروائی کی اورانہیں گھرسے گرفتار کیا۔
خیال رہے کہ قابض فوج نے ابو زھرہ کی گرفتاری کے دوران سلوان میں ابو تایہ کالونی میں فلسطینی پرچم اتار پھینکے اور متعدد دکانوں کو سیل کردیاجبکہ فلسطینی دکان داروں کی اشیا لوٹ لیں۔