(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الیوسفیہ میں فلسطینی مسلمانوں کا یہ قدیم قبرستان الیوسفیہ کے ہی نام سے مشہور ہےجسے صہیونی بلدیہ ایک عرصے سےمختلف بہانوں سے مسمار کر نے کی کو ششوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سےمسجد اقصیٰ کے نزدیک واقع الیوسفیہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض بلدیاتی ادارےکے ہاتھوں مسلم قبرستان کو مسمار کر کے اس پر صہیونی باشندوں کے لیے پارک بنانے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔
الیوسفیہ میں فلسطینی مسلمانوں کا یہ قدیم قبرستان الیوسفیہ کے ہی نام سے مشہور ہےجسے صہیونی بلدیہ ایک عرصے سےمختلف بہانوں سے مسمار کر نے کی کو ششوں میں ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے قابض اسرائیلی میونسپلٹی انتظامیہ نےاسرائیل کے حکومتی احکامات کے مطابق بلڈوزر سےاس مقام پر قدیم ترین مسلم قبرستان کے بڑے حصے کومسمارکردیا اور مسلمانوں کی مدفون باقیات کی بے حرتی کی۔