(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی سفیر حسام زملوط نے اپنی تقریرمیں کہاکہ ہماری قومی میراث کے لیے قابض حکام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور ہمیں یقین ہے خدا پر کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین غاصب صہیونیوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں عرب تھنکنگ فورم کی جانب سےمقبوضہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی اآگاہی کے لیے فلسطینی ورثہ فیسٹیول کا اانعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی فلسطینی سفیر حسام زملوط سمیت ہزاروں عرب اور فلسطینی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کیالبتہ فیسٹیول میں فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے عرب اور برطانوی شہری بھی بڑی تعداد میں شریک رہے۔
فلسطینی سفیر حسام زملوط نے اپنی تقریرمیں کہاکہ ہماری قومی میراث کے لیے قابض حکام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور ہمیں یقین ہے خدا پر کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین غاصب صہیونیوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔
اس موقعے پر القدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح کے حوالے سے ایک ڈاکو مینٹری فلم بھی پیش کی گئی۔ جس میں دکھایا گیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کس طرح القدس کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کے لیے ریاستی جبر کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلی بار برطانیہ میں فلسطین سے آگاہی سے متعلق یہ فیسٹیول منعقد کیا گیا ہےجس میں ہزاروں عرب اور فلسطینی کمیونٹی کے افرادکے علاوہ مقامی افراد نے شرکت کی جبکہ فلسطینی مصور سعید سلبق کا ایک بڑا فنکارانہ کنسرٹ بھی کیا گیا۔