(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیریوں سمیت دسرے مذاہب کے شہریوں کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے اورگذشتہ شام بھی سرینگر اور پلوامہ میں دوغیر مقامی باشندوں کو گولی مارکرقتل کردیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےنہتے شہریوںپر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے بعد مسلح افراد نے جنوبی ضلع کولگام کےعلاقے وان پوہ میں رہائشی غیر مقامی مزدوروں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ نہتے مزدور جو کام کے سلسلے میں اپنے گھروں سے دور یہاں رہتے تھےکو شدید زخمی کر دیا جبکہ ایک اور ساتھی مزدور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدورں کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے بتایا جارہا ہےجبکہ مقتولین کی شناخت راجہ ریشی اور جوگندر رشی سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے مزدورکا نام چن ریشی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیریوں سمیت دسرے مذاہب کے شہریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اورگذشتہ شام بھی سرینگر اور پلوامہ میں دوغیر مقامی باشندوں کو گولی مارکرقتل کردیا گیاتھا۔