(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے حماس کے رہنما 58 سالہ الشیخ ابو نزیہ کومئی میں ان کے بیٹے اسلام کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سےغرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سےتعلق رکھنے والےغزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکاراسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما الشیخ نزیہ ابوعون کی حراست کے دوران ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
قابض فوج نے حماس کے رہنما 58 سالہ الشیخ نزیہ ابوعون کومئی میں ان کے بیٹے اسلام کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔
الشیخ نزیہ ابوعون اس قبل اپنی زندگی کے تقریبا 21 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
انہیں سنہ 2010ء میں تحریک اسیران کے قاید کا لقب دیا گیا، انہیں یہ لقب ان کی مسلسل چارسال انتظامی قید کی وجہ سے دیا گیا۔