(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند آبادکاروں کے گروہ نے صہیونی فوج کے سر پرستی میں اسلحہ کےزور پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی کاشتکاروں کی زمین پر دھاوا بول دیا اور زیتون کے درختوں سمیت کئی سو پودے اکھاڑ دیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں حفات ماعون نامی اسرائیلی فوجی چوکی کے نزدیک صہیونی شر پسند یہودی آبادکاروں کے منظم گروہ نےاسلحہ کے زور پر فلسطینی ملکیت کے باغ میں گھس کرزیتون کے150 سے زائد درختوں سمیت پودوں کوجڑوں سے اکھاڑ ڈالا جنہیں قابض صہیونی فوج کی مکمل سر پرستی حاصل تھی۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی جانب سےفلسطینی شہریوں کی املاک کوتباہ کرنے کے لیے غاصب یہودی آباد کاروں کے ذریعےسازشیں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔