(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بیان ابو سلامہ نے لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور اپنے سیٹلائٹ تجربے کے پہلے ماڈل کو فلسطین کا نام دیاہے جو پہلا فلسطینی سیٹلائٹ ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کےعلاقے جینین سے تعلق رکھنے والی25 سالہ فلسطینی انجینئر بیان ابوسلامہ نے چھوٹے سیٹلائٹ بنانے کے لیے ایک نیا طریقہ ایجاد کرلیاجسے لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں سراہا جارہاہے۔
فلسطینی طالبہ بیان ابو سلامہ نے رام اللہ کے بیتونیا گرلز سیکنڈری اسکول سے اپنی ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، برزیٹ یونیورسٹی2018 میں مکینیکل انجینئرنگ کے شعبے سے گریجویشن کیاتھا کس کے بعد مزید تعلیم کے لیے بیان ابو سلامہ نے2020 میں لندن میں کوئین میری یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری کے لیے پڑھنا شروع کیا۔
گذشتہ دنوں بیان ابو سلامہ نے لندن کی اس یونیورسٹی میں امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور اپنے سیٹلائٹ تجربے کے پہلے ماڈل کو فلسطین کا نام دیاہے جو پہلا فلسطینی سیٹلائٹ ہے۔