(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) افراہیم ہیلیوی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نیتن یاھو کی بڑی غلطی تھی جسے وہ اپنی کامیابی سمجھتے تھے کہ انہوں نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میںاہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ افرائیم ہیلیوی کے ایک بیان میں دعویٰ کیاگیاہےکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے زیادہ قریب کرنے میں سب سے اہم و مرکزی کردار سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ناقص پالیسیوں نے ادا کیا ہے۔
افراہیم ہیلیوی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نیتن یاھو کی بڑی غلطی تھی جسے وہ اپنی کامیابی سمجھتے تھے کہ انہوں نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں اورسابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور حکومت میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے اس کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس طرح ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے اورزیادہ قریب ہو گیا۔
سابق موسادچیف نے اسرائیل کی حکومت کوبھی مشورہ دیا ہےکہ وہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ بھی بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کا آغاز کرے۔