(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انفینٹینو انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی.
عالمی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل خطے کے دیگر ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2030 کے فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ انفینٹینو انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس پرفلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے انفینٹینو کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کی فلسطین فٹبال فیڈریشن کیلیے آمد کی اجازت نہیں دی تھی۔