(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی حکام کی جانب سے بھیجے گئے لاکھوں ہندو فوجی اورپولیس اہلکار جبری ملازمت اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے بعد سخت ذہنی الجھن اور دباؤ کے بعد خود کو پھانسی لگانے کے اقدامات کر تے آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مہاراشٹرکے شہر پونےکی رہائشی 43 سالہ بھارتی خاتون افسر جو فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے لیفٹیننٹ کرنل ادارے میں ٹہری ہوئی تھیں ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول کے احاطے میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خودکشی کر لی، خودکشی کر نے والی خاتون عہدیدار نے گلے میں دوپٹہ باندھ کر خود کو لٹکا لیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل رینک کی خاتون افسرکی خودکشی کایہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب عملہ صبح کے وقت اپنی افسر کوچائے پیش کرنے کے لئے گیا، پولیس کی جانب سے موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے بھیجے گئے لاکھوں ہندو فوجی اورپولیس اہلکار جبری ملازمت اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے بعد سخت ذہنی الجھن اور دباؤ کے بعد خود کو پھانسی لگانے کے اقدامات کر تے آرہے ہیں۔