(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معاہدے کے تحت قابض ریاست سے اردن کو پانی کی فراہمی میں تقریبا 50 ملین کیوبک میٹر سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔
اردن کی وزارت پانی و آبپاشی کے سرکاری ذرائع کی جاری کی جانے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اردن کے وزیر پانی و آبپاشی محمد النجار نے اسرائیلی وزیر توانائی کارن الھرار کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد اردن و اسرائیل امن معاہدے کے فریم ورک سے باہراردن اسرائیل سےاضافی مقدار میں پانی حاصل کرے گا۔
اردن کی خصوصی اسرائیلی تکنیکی کمیٹیوں کے مطابق اردن اور قابض ریاست کے مابین "امن معاہدے” کے مطابق صہیونی ریاست اردن کو سالانہ 35 ملین کیوبک میٹر فراہم کرنے کی پابند ہے۔
یاد رہے کہ اردن اور اسرائیلی وزراء کے مابین معاہدے پر دستخط کی اس تقریب میں قابض ریاست اسرائیل اور اردن کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔