(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک ہفتے کے اندر بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں 6کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں اورشہدا کے خاندان اور اہل علاقہ کی جانب سے بھارتی کارروائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کےغیرمعینہ مدت کیلیےجاری سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان شہید کر دیا گیا۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران چار روز سے جاری سرچ آپریشن میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں محاصرے میں کشمیری نوجوان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان کوشہید کردیا ہے۔
اب تک کی معلومات کے مطابق ایک ہفتے کے اندر بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں 6کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں اورشہدا کے خاندان اور اہل علاقہ کی جانب سے بھارتی کارروائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔