(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو تیار کرنا ہوگا تا کہ ہم مکمل طور پر خود مختاری اور آزادی کے ساتھ وہ کام کریں جو اسرائیل نےشام اور عراق میں کیا تھا۔
عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے ایران کےایٹمی پروگرام کےحوالے سےاسرائیلی وزیر اعظم کے دو روز قبل جاری کیے گئے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کے قریب نہیں ہے۔
یوسی کوہن نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران ابھی تک ایٹمی بم بنانے سے دور ہے اورجوہری معاہدے کے دنوں کےبعدسے مسلسل تنہائی کا شکار ہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو تیار کرنا ہوگا تا کہ ہم مکمل طور پر خود مختاری اور آزادی کے ساتھ وہ کام کریں جو اسرائیل نے پہلے دو بار کیا تھا۔” ان کا اشارہ شام اور عراق میں دو ایٹمی ری ایکٹروں پر بمباری کی جانب تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے دو روز قبل ایران مخالف بیان میں کہا تھا کہ ایران نےآخری تین برسوں کے دوران یورینیم کی افزودگی میں ایک بڑی جست لگائی ہےاوروہ آج اپنی تاریخ میں ایٹم بم حاصل کرنے کے قریب ترین نقطے پر ہے۔