(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف آئے دن ہرزہ سرائی دیکھنے میں آرہی ہے اور واضح ہوتا ہے کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے کے حوالےسے اسرائیل اپنی ناجائز ریاست کے حوالے سے بے شمار تحفظات کا شکار ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیرِاعظم رواں ماہ اکتوبر کی 22تاریخ کو حکومتی دورے پر روس کے شہر سوچی پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات روسی صدر ولادے میرپیوٹن سے ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی روسی صدر سے یہ ملاقات علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال سمیت خصوصی طورپرایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ہوگی جس میں صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے روسی صدرکے ساتھ ایران کو جوہری افزادگی سے روکنے کے لیے عالمی دباؤبڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف آئے دن ہرزہ سرائی دیکھنے میں آرہی ہے اور واضح ہوتا ہے کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے کے حوالےسے اسرائیل اپنی ناجائز ریاست کے حوالے سے بے شمار تحفظات کا شکار ہے۔