(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطین کے وزیراعظم کو اس وقت شہر میں داخل ہونے سے روکا جب وہ اپنے آفیشل وزٹ پر مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین جارہے تھے، ان کےساتھ ان کی سیکیورٹی بھی موجود تھی۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو وہ مقام اور اختیارات دیئے گئے ہیں جو ایک وزیراعظم اور آزاد ریاست کو دیئے گئے ہیں تو ان کے لئے یہ تصویر کافی ہے، فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین میں سرکاری دورے پر جاتے ہوئے راستے میں روک دیا۔
محمد اشتیہ جنین میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے جب ان کو جنین کے داخلی دروازے پر روک لیا گیا اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم کے ہمراہ ان کا سرکاری پروٹوکول بھی موجود تھا تاہم صہیونی فوجیوں نے انھیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور وزیراعظم کو واپس رام اللہ جانا پڑا۔