(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی قابض جیلوں میں سات فلسطینی قیدی اپنی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سب سے پرانے قیدی الفصفوص ہیں جو 90ویں روز سے بھوک ہڑتال کے باعث صہیونی ہسپتال میں سنگین صورت حال سے دوچار ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائےفلسطینی اسیراننے بتایا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانے الجملہ میں قید 32 سالہ نوجوان کاید فصفوص نوے روز سے اور مقداد القواسمی تیراسی روز سےاپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں اورانہیں صحت کی سنگین صورت حال کے باعث اسرائیلی جیل کے ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے تاہم دونوں قیدیوں نے رہائی سے قبل اپنی بھوک ہڑتال ختم کر نے انکار کر دیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل میں پانچ مزید فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کے باعث بدترین حالات میں شب و روز گزار رہے ہیں تاہم اب تک قابض ریاست کی عدالت کی جانب سے ان قیدیوں کی غیر قانونی گرفتاری کے خاتمے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں جس کے بعد خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت قیدیوں کی بگڑتی صورت حال کے باعث وہ موت کا شکار ہوسکتے ہیں۔