(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اورکشمیری گھروں میں داخل ہوکر عورت اور مرد میں تمیز کیے بغیرشہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کی۔
کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے 72گھنٹوں سے زائد جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئےکشمیری گھروں میں داخل ہوکر عورت اور مرد میں تمیز کیے بغیرتشدد کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کی۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر سکھ اساتذہ کے قتل کی چھان بین کا بہانہ بناکر تین روزمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اوربربریت کے نتیجے میں پانچ بے گناہ نوجوان شہید کیے جا چکے ہیں اور متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔