(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فسطینی قیدی کو چند روزقبل صہیونی زندانوں سےبے ہوشی کے دوران ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم مزید13 روزگزرجانےکےبعد بھی صہیونی عدالت کی جانب سے قیدی کی رہائی عمل میں نہ آسکی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی الجملہ جیل میں قید فلسطینی طولکرم کے مشرقی قصبے کے رہائشی علاءسمیع العراج کی جانب سے اپنی غیر قانونی قید کے خلاف جاری بھوک ہڑتال63ویں روز میں داخل ہوگئی ہےجبکہ 13روز قبل اسیر کوخوراک کی شدیدکمی کے نتیجے میںسنگین صورت حال کے ساتھ اسرائیلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اتنے روز گزر جانے کے بعد بھی فلسطینی کو رہائی کی خبر نہ مل سکی جس کے نتیجے میں 5برس سے بغیر کسی جرم کے اسرائیل جیل میں قید اسیر نے اپنی رہائی سے قبل بھوک ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ احتجاجی بھو ک ہڑتال کو جاری رکھنے کے باعث علاء العراج کی حالت شدید خطرے میں بتائی جاتی ہےتاہم فلسطینی قیدی جس کی زندگی کے 5 قیمتی سال صہیونی سلاخوں کے پیچھے ضائع ہو چکے ہیں اپنی احتجاجیہ بھوک ہڑتال کو صرف رہائی کے بدلے ختم کر نے کا اعلان کر چکا ہے۔