(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 11 فلسطینی شہری کورونا وائرس کی وبا سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ طولکرم میں4 ، الخلیل میں 2 فلسطینی شہری وفات پاگئے۔
قابض ریاست اسرائیل میں وزارت صحت کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں غزہ کی پٹی سمیت غرب اردن میں کوروناوائرس کے مزید 17مریض چل بسے جب کہ 963 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 11 فلسطینی شہری کورونا وائرس کی وبا سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ طولکرم میں4 ، الخلیل میں 2 فلسطینی شہری وفات پاگئے۔
وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ میں وبا سے متاثرہ 2179 مریضوں کے صحت یاب ہونےکی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔