• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد میں پاک فلسطین فورم کے قیام کا اعلان

مولانا فتح اللہ عباد نے کہا کہفلسطین مسلمانوں کا قبلہ اول اور ہمارے نبی کریم ؐ کا مقام معراج ہے

منگل 12-10-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسلام آباد میں پاک فلسطین فورم کے قیام کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کانفرنس سے خطاب میں مولانا فتح اللہ عباد نے فورم کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بالخصوص امت مسلمہ کا مشترکہ اہم ترین مسئلہ جبکہ فلسطین مسلمانوں کا قبلہ اول اور ہمارے نبی کریم ؐ کا مقام معراج ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمسئلہ فلسطین کے حوالے سےعوام میں بھرپور آگہی پیدا کرنےکے لیے سول سوسائٹی اور دینی قیادت کے اشتراک سےپاک فلسطین فورم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی، مذہبی، عوامی جماعتوں، صحافی، وکلائ ، تاجروں، طلبہ یونینز سمیت اداروں کے ساتھ مل کر ایک وسیع تر نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔

پاکستان فلسطین فورم کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں تنظیم کے ذیلی دفاتر بنائے جائیں گے۔

کانفرنس میں مولانا فتح اللہ عباد چیئرمین اور ڈاکٹر عطاء الرحمن وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ دیگر ممبران میں ندیم احمد خان، مولانا گلزار نعیمی، ڈاکٹر صابرابومریم ،قاری خلیل الرحمن اور ڈاکٹر محمود الحق شامل ہیں۔

پاک فلسطین فورم کے نو منتخب اور بانی چیئرمین مولانا فتح اللہ عباد نےاپنے خطاب میں فورم کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بالخصوص اور امت مسلمہ کا مشترکہ اہم ترین مسئلہ ہے، فلسطین مسلمانوں کا قبلہ اول اور ہمارے نبی کریم ؐ کا مقام معراج ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیلی صہیونی قوتیں عدالتوں کا سہارا لے کر مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے کو محدود کرکے یہودی طرز پر عبادت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایسا کرنا بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔

ہم عنقریب مسجد اقصی اور بیت المقدس کے بارے میں آگہی مہم کے طورپرملک بھرمیں کانفرنسز، سینمارز، اور تعارفی نمائشیں بھی کریں گے اورساتھ ہی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاک فلسطین فورم کے چیئرمین مولانا فتح اللہ عباد ایک تجربہ کار سیاسی اور مذہبی رہنما ہیں اور گذشتہ دو دہائیوں سے استحکام پاکستان اورعالمی امن کے لئے کوشاں ہیں۔

Tags: اسلام آبادپاک فلسطین فورمسول سوسائٹیقبلہ اوّلمسئلہ فلسطینمولانا فتح اللہ عباد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.