(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یونان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کےتیار کردہ اسپائیک نان لائن آف سائٹ اینٹی ٹینک میزائل حاصل کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان نے صہیونی ریاست کے ساتھ 370 ملین ڈالر کا ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یونان اپنے پاچی ہیلی کاپٹر کے لئے زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر تک مار کرنے والے اسرائلی ساختہ اسپائیک میزائل خریدے گا۔
یونان اس میزائل کو لینڈ بیسڈ پلیٹ فارمز سے آئی لینڈز پربھی نصب کرے گا یہ ایک فائراینڈ فورگیٹ میزائل ہے جواپنے حدف پر فائرکرنے کے بعد 95 فیصد تک کامیابی سے نشانہ بناتاہے یونان اس معاہدے پر 370 ملین ڈالر خرچ کررہا ہے اس میں 370 ملین ڈالر سے 25 اسپائک آئی لینڈ سسٹمز جبکہ دیگر اپاچی ہیلی کاپٹر کے لئے خریدے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مارک فئیو بوٹس کی خریداری بھی اس معاہدے میں شامل ہے۔