(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز بحرین میں صہیونی ریاست اسرائیل کے سفارتخانے کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئےگئے جس میں عوام نے فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئےصہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسرائیلی جھنڈوں کو آگ لگادی۔
مظاہرین کی بڑی تعداد اسرائیل میں بحرینی سفارت خانہ کھولنے اور اسرائیل کو منامہ میں سفارت خانے کے قیام کے خلاف احتجاج کررہے تھے اس موقعے پر بحرینی پولیس نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتےہوئے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے درجنوں پرامن مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔