(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ایران نےآخری تین برسوں کے دوران یورینیم کی افزودگی میں ایک بڑی جست لگائی ہےاوروہ آج اپنی تاریخ میں ایٹم بم حاصل کرنے کے قریب ترین نقطے پر ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بار پھراپنےبیان میں ایران مخالف ہرزہ سرائی کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ تہران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے عملی اقدام بھی کرے گا۔
صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا ان دنوں ویانا مذاکرات میں واپسی کے حوالے سے ایران کے جواب کی منتظر ہے جب کہ تہران ٹال مٹول کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نےآخری تین برسوں کے دوران یورینیم کی افزودگی میں ایک بڑی جست لگائی ہےاوروہ آج اپنی تاریخ میں ایٹم بم حاصل کرنے کے قریب ترین نقطے پر ہے
خیال رہے کہ نفتالی بینیٹ کا یہ بیان صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوخافی کے بیان کے چند روز بعد سامنے آیا ہےجس میں کوخافی نے کہا تھا کہ تل ابیب کی جانب سے ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔