(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین نے یواے ای-اسرائیل کے درمیان ہوئے معاہدے کوجو ماحولیات کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مططابق گذشت روز قابضح ریاست اسرائیل میں صہیونی حکام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یورپ کو تیل کی سپلائی کے لئے ہونے والے معاہدے کے خلاف اسرائیلی شہریوں نے مظاہرہ کیاجس میں سینکڑوں افراد نے صہیونی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے یواے ای-اسرائیل کے درمیان ہوئے معاہدے کوفوری ختم کرنے کا مطالبہ کیااور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ماحولیات کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزاکتوبر 2020 میں ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد یو اے ای اور صیہونی حکومت کی ایک کمپنی کے اسرائیل کی ایلات-عسقلان پائپ لائن سے یورپ کے بازار میں تیل اور پٹروکیمیکل مصنوعات پہونچانے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئےتھے جس کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ میں کہا جارہا ہے کہیہ معاہدہ ماحولیاتی آلودگی میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔