(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سرپرست اراکین فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبد القدیر وطن عزیز کا عظیم سرمایہ تھے، آپ نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی خدمت کی، آپ کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان پی ایل ایف کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، عرم بٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارشد نقوی، فیصل شیخ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق حسن،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عمر صادق، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری، کراچی بار کے نعیم قریشی، عامر وڑائچ، پائیلر کے کرامت علی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
سرپرست اراکین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبد القدیر خان ایک مثالی انسان اور وطن عزیز کا عظیم سرمایہ تھے آپ کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، ٓپ نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی خدمت کی، اراکین نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے کہا کہ آج پاکستان ایک عظیم شخصیت اور قومی ہیرو سے محروم ہو گیا ہے۔
سرپرست اراکین فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر خان کی مغفرت کے ساتھ اہل خانہ اور سوگواروں کو صبرعطا جمیل کی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اہل خانہ کے ساتھ ہے۔