(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شامی سرکاری ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے زیادہ تر میزائل مار گرائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صہیونی اسرائیلی فوج نے التنف کے علاقے میں التیفور کے فوجی ہوائی اڈے کی سمت حملہ کیاجس کے نتیجے 6 شامی فوجی زخمی ہو گئے اوراملاک کو نقصان پہنچا۔
ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شامی فضائی نظام نے دشمن کے زیادہ تر میزائل مار گرائے۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شام کے وسط میں اور مشرق میں زور دار دھماکے سنے گئے جبکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں علاقے میں تباہی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ شامی اراضی میں اسرائیل سے منسوب فضائی حملوں کے پس منظر میں روس اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ دیکھا گیاہے روس کے نزدیک مذکورہ حملے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو نشانہ بنانا ہے جو ماسکو کی حمایت یافتہ ہے۔