• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے لیبیا کے امدادی بحری بیڑے کو روکنے کی دھمکی دیدی

ہفتہ 10-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_libyan-aid-ship-for-gaza3

اسرائیل نے لیبیا کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی قافلے کو روانہ کرنے کی تیاریوں پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امدای بیڑے "امید” کو راستے میں روکنے کی دھمکی دی ہے. صہیونی سرکاری ریڈیو کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ لیبیا امدادی جہاز غزہ روانہ کرنے سے باز رہے. امدادی جہاز غزہ روانہ کیا تو اس کے بحری بیڑے کا انجام بھی فریڈم فلوٹیلا جیسا ہو گا. دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر "گفری ایلاچالیف” نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی قافلہ غزہ روانہ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمدرکوانے کے لیے طرابلس پر دباٶ ڈالے. مسز چالیف نے اپنے تحریری بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ طرابلس کو امدادی جہاز غزہ روانہ کرنے سے روکیں، بصورت دیگر اسرائیل غزہ کے عالمی سمندر میں جہاز کے داخل ہوتے ہیں اسے روکنے کا مجاز ہے. اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قانون کےمطابق چلنا چاہتا ہے تاہم اقوام متحدہ اہل غزہ کی امداد کے لیے غیرقانونی طریقوں سے قافلے روانہ کرنے والوں کو بھی عالمی ضابطوں کا پابند بنائے. واضح رہے کہ لیبیائی لیڈر کرنل معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے زیر انتظام قائم "قذافی چئیرٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فاٶنڈیئشن” کی جانب سے ایک امدادی بحری جہاز آج شام یونان کے بحری راستے سے غزہ روانہ کیا جا رہا ہے.”امید” نامی اس بیڑے میں محصورین غزہ کے لیے دو ہزار ٹن امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.