(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب نےعالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری صہیونی جیلوں میں فلسطینیوں پرڈھا ئے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور اسیر کی رہائی کے لیےفوری اقدامات کرے تاکہ بے گناہ قیدی کی جان بچائی جا سکے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے قیدی کلب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی شہری ھشام ابوھواش کی جانب سے اپنی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال آج 54ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
قیدی کلب نے اطلاع دی ہے کہ مختلف امراض کا شکار حشام ابو ھواش گذشتہ 54روزسے خوراک اور ادویات نہ کھانے کی وجہ سےصحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔
قیدی کلب نےعالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاالمی برادری صہیونی جیلوں میں فلسطینیوں پرڈھا ئے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور اسیر کی رہائی کے لیےفوری اقدامات کرے تاکہ بے گناہ قیدی کی جان بچائی جا سکے۔
یاد رہے کہ صہیونی زندانوں میں اس وقت غیرقانونی انتظامی حراست کے قانون کے تحت کم سے کم 50 سے زائد فلسطینی شہری قید ہیں جن میں 4 خواتین سمیت 6 کم سن بچے بھی شامل ہیں۔