(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عمان بہت جلد اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرے گا، اسرائیلی حکام کا دعویٰ،
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ آئندہ چند روز میں عمان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکےوہ چھٹا اسلامی ملک بن جائے گا جس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے۔
صہیونی عہدیدارنے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے عمان کےساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے 1991 میں ہونے والے مزاکرات ہیں جن میں عمان کے اسرائیل کے ساتھ تعاون کے کئی منصوبے ہیں اورعمان وہ واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو 1993 میں اسرائیل فلسطین اوسلو معاہدے کے بعد سفارتی دفتر قائم کرنے کی اجازت دی۔
خیال رہے کہ عمان میں یہ اسرائیلی دفاتر القدس میں2000 دوسری انتفاضہ کے آغاز کے بعد بند ہو گئےتھےاور دوسری انتفاضہ کے دارون صہیونی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 4،973 فلسطینی شہید ہوئےان میں 1،262 بچے ، 274 خواتین اور 32 طبی عملے شامل تھے۔