(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ چند روز میں صہیونی ریاست کا دورہ کرے گا جس میں غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ قیدیوں اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ والہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں حالات کی بہتری تعمیر نو کے ساتھ ساتھ قیدیوں اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر بات چیت کےلئے مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد اسرائیل کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دیگر اہم امور سمیت یہ بھی طے کیا جائے گا کہ غزہ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کا طریقہ کار کیا ہوسکتا ہےاس کے لئے طریقہ کار ترتیب دینے پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں سے جنگ بندی نہیں کی گئی ہے، مصری وفد اس حوالے سے اقدامات کرنے کی کوشش کرے گا تاہم ناکامی کی صورت میں غزہ پر محدود کارروائی کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔