(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فورسز نے علی الصبح سے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کی ، اس دوران دو بچوں سمیت 12 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کی اور تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم 12 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار فلسطینیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقاما ت پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جلبوع جیل سے تمام چھ فلسطینیوں کے فرار ہونے کے بعد اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے سیکڑوں فلسطینیوں کو ان قیدیوں کی معاونت کے شبے میں گرفتار کیا ہےاور تاحال ان کی مدد کرنے کے شبے میں گرفتاریاں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کو فرار فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے شبے میں گرفتار کیا ہے جن میں 16 بچوں سمیت 8 خواتین بھی شامل ہیں۔