(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نے اسرائیلی بلدیاتی ادارے میں اپنے گھرکی ملکیت کےقانونی کاغزات جمع کروائےجنہیں تسلیم نہ کرتے ہوئےفلسطینی کی گھر کی انہدامی کی درخواست کو مسترد کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی ریاست کے بلدیاتی ادارے کے جاری کردہ احکامات کے مطابق گذشتہ روز صوربہار قصبے کے رہائشی فلسطینی باشندے محمد الخطیب نے اپنے آبائی گھرکو اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کر دیا۔
قابض بلدیہ نے محمد الخطیب کو چند روز قبل نوٹس جاری کیا تھا جس کے مطابق صہیونی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطینی کا یہ گھر ناجائز تجاوزات کے ذمرے میں آتا ہےجسے منہدم کیا جائے گا۔
اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے نوٹس کے جواب میں فلسطینی شہری نے بلدیاتی ادارے میں اپنے گھرکی ملکیت کےقانونی کاغزات جمع کروائےجنہیں تسلیم نہ کرتے ہوئےفلسطینی کی گھر کی انہدامی کی درخواست کو مسترد کردیا البتہ انہدامی کے لیے آنے والے بھاری بلڈوزروں کےخرچ کی ادائیگی کو فلسطینی پر جرمانے کے طور پر لازم قرار دیا گیا جو کہ کئی ہزار شیکل اسرائیلی کرنسی ہے۔
بھاری جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے فلسطینی نے اپنے گھر کو خود ہی منہدم کر نے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں10 افراد پر مشتمل یہ خاندان جن میں بچے اور خواتئین بھی شامل ہیں کھلے آسمان کے نیچے زنگدی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔