(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائی کے دوران مزاحمت کاروں سے بچنے کے لیے ڈرون طیاروں کو بھی اپنی نگرانی کے لیے مسلسل گردش میں رکھا۔
مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے زیر تسلط غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بلڈوزر جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں الفخاری کے مقام سے اندر داخل ہوئے اورپرتشدد وحشیانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا اورغزہ کے بد حال محصورین تشدد کا نشانہ بنے جبکہ صہیونی فوجیوں نے بھاری بلڈوزروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر فلسطینی اراضی میں کھدائی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج 10 بھاری بلڈوزر اور ٹینکوں کولے کرغزہ کی سرحد عبور کرکے 100 میٹر اندر آئے اور انہوں نے فلسطینیوں کی مزعومہ سرنگوں کی تلاش میں کھدائی کی۔
خیال رہے قابض فوج نے غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائی کے دوران مزاحمت کاروں سے بچنے کے لیے ڈرون طیاروں کو بھی اپنی نگرانی کے لیے مسلسل گردش میں رکھا۔