(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی خاندانوں نے اپنے بچوں کی تلاش اور ترک حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے وکیل مقرر کیے ہیں تاہم ترک حکام ان فلسطینیوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں ایک خاتون سمیت کم سے کم 7 فلسطینی ایک ماہ کے اندرپراسرار طور پرلاپتہ ہو گئےجس کے بعد ان لاپتہ فلسطینیوں کے اہل خانہ کی جانب سےترکی حکومت سےتلاش کی اپیل کی گئی ہے تاہم فلسطینی حکام کی اس معاملے کی پیروی کے باوجود ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے جس کے باعث لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور دوستوں نے ترکی میں فلسطینی سفیراور تمام انسانی حقوق کے اداروں سے رابطہ کیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق فلسطینی خاندانوں نے اپنے بچوں کی تلاش اور ترک حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے وکیل مقرر کیے ہیں تاہم ترک حکام ان فلسطینیوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔
اس حوالے سےترکی میں فلسطینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اس نے معاملے کی انکوائری کے لیے ایک کرائسز سیل تشکیل دیا ہےاور فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے لاپتا ہونے والے فلسطینیوں کے بارے میں معلومات کے لیے ریاستی ایجنسیوں سے بھی رابط کیاجارہا ہے۔